گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

بجٹ کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ  سے 5 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا، ڈیلرز حضرات مایوس، شہریوں نے گاڑیوں کی خریدو فروخت میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ۔ 

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ملک میں خوردو نوش اشیا سمیت ہر چیز کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ، حکومت نے نئے بجٹ میں گاڑیوں کے ٹیکسز میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ انجن کیپسٹی کی بجائے کل قیمت کے تناسب سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 16 جولائی سے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا کمی ؟ بڑی خبر آگئی

850 سی سی تک گاڑی کی قیمت میں 0 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ، 850 سے ایک ہزار سی سی تک گاڑی کی قیمت کا ٹوٹل ایک فیصد ، 1ہزار سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت کا 1.5 فیصد کے ٹیکس اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ 1300 سی سی اوپر گاڑی کی قیمت کا 2 سے لے کر 12 فیصد تک ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے ،حالیہ ٹیکسز کے اضاف کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے وجہ سے عوام نے گاڑیوں کی خرید و فروخت میں دلچسپی لینا چھوڑی دی اگر ٹیکسز میں چھوٹ نہ دی گئی تو کاروبار متاثر ہوا۔

صدر کار ڈیلرز ایسویسی ایشن شہزادہ سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ کیے جانے والے ٹیکسز کی مد میں چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 سے تین لاکھ روپے جبکہ بڑی گاڑیوں کی قیمت میں 4 سے پانچ لاکھ روپے کا فرق آگیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو اہے ، اب شہری گاڑی لینے سے پہلے ٹیکسز کی وجہ سے پرانی گاڑی بیچ کر نئی گاڑی لینے کا سوچنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دوسری جانب عوام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا اس سے بہتر تھا کہ گاڑیوں کی کل قیمت پر ٹیکسز کی بجائے انجن کی اہلیت کے مطابق ٹیکسز لگائے جاتے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جب بجٹ سے قبل گاڑی کا ریٹس کچھ اور تھے اور اب ان میں زمین آسمان کا فرق آچکا ہے، اب ہمارے لیے گاڑی لینا دور کی بات اس بار ے میں سوچنا بھی ممکن نہیں رہا۔

اقتصادی جائزہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 60 اعشاریہ 5 فیصد کمی آئی ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں بالترتیب 40 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *