وزیراعلی پنجاب کا 14 اگست سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب کا 14 اگست سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی کے دن سے عوام میں سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا سامنا کرنے والے گھرانوں کو ریلیف دینے کے لیے سولر پینل تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے سولر پینل ڈسٹری بیوشن اسکیم کا اعلان کر دیا جس کےمطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو مفت سولر پینل ملیں گے جبکہ 200-500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر سولر پینل ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سولر پینلز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

اس کے علاوہ 500 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے 90 فیصد سبسڈی دی جائے گی، 5 سالہ بلا سود قسط کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی اس اسکیم کا مقصد بجلی کے بلوں میں 40 فیصد کمی لانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور مشکل حالات کے باوجود ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ یہ اسکیم 14 اگست سے نافذ العمل ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *