میاں نواز شریف نے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پراجلاس طلب کر لیا

میاں نواز شریف نے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پراجلاس طلب کر لیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی سربراہی میں  مخصوص نشستوں کےحوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ 

صدر پاکستان مسلم لیگ ۔ن، میاں محمدنواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نششتوں کے حوالے سے جاری فیصلے پر پارٹی مشاورت کے لیے ن لیگ کی مرکزی قیادت کو مری پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، جہاں پر ن لیگ کی مرکزی قیادت سے اس فیصلے کے حوالے سے مشاورت کی جایئگی اور مسلم لیگ ن آئیندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے اس پارٹی اجلاس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ن لیگ کے پارٹٰی زرایع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قیادت کو سپریم کورٹ فیصلے پر بریفنگ دیں گے، اور اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور خارجی سطح کے معاملات پر غور ہو گا، مری میں ہونیوالے والے ن لیگ کے اس مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کی آمد بھی متوقع ہے۔

مزید اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف ن لیگ کے اس مشاورتی اجلاس میں ملک کی دیگر جماعتوں کی قیادت سے رابطوں پر پارٹی صدر کو بریفنگ دیں گے، اور میاں نواز شریف سیاسی،معاشی اورخارجہ معاملات پر پارٹی گائیڈ لائن جاری کریں گے،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *