وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 1 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں توانائی بحران کے پیشِ نظر زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، تفصیلات کے مطابق آئیندہ تین سالوں میں وزارت قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کر منصوبہ مکمل کرے گی، وفاقی حکومت نے قومی پروگرام برائے زرعی ٹیوب ویلز سولرائزیشن اقدام کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو پراجیکٹ کے لیے کاسٹ شئیرنگ پر فنڈ ریلیز کرے گی، اور وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی جانب سے 300 ارب سے زائد کی لاگت سے زرعی ٹیوب مزید مڑھیں: عوام سولر پینلز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ویلز کی سولرائزایشن کی جائے گی۔
وزارتِ قومی غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے کاسٹ شیئرنگ کی بنیاد پر فنڈز جاری کریگی۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا، سندھ اور آئی سی ٹی نے ورکنگ پیپرز وزارت قومی غذائی تحفظ کو جمع کرادیے، تاہم وزارتِ قومی غذائی تحفظ کےت مطابق بلوچستان اور سندھ نے ورکنگ پیپرز وزارت کو تاحال جمع نہیں کرائے، مزید اس اہم قومی ایشو پر وزارت قومی غذائی تحفظ منصوبہ کا پی سی ون جلد پلاننگ کمیشن کو منظوری کے لیے بھیجے گی،