سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کر دیا گیا

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کر دیا گیا

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو اچانک تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پائونڈ ریفرنس کی اہم سماعت کے روز جیل افسران کو فوری طور پرسابقہ چارج چھوڑنے اور نئی تعیناتی کا چارج لینے کا حکم دیدیا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے عبدالغفور انجم کو نیا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کیا گیاجو اس سے پہلے فیصل آباد جیل میں بطور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے۔

مزید پڑھیں: ملک کو بچانا ہے تو یہ کام کرنا ہوگا، اڈیالہ جیل سے عمران خان کا بڑا بیان جاری

جبکہ اسد وڑائچ کو سپریٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سپریٹنڈنٹ ساجد بیگ سنٹرل جیل ساہیوال کو عبدالغفور انجم کی جگہ سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے گزشتہ رات ہی جیل افسران کے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اسد وڑائچ کی تعیناتی کے دوران پہلی بار اڈیالہ جیل میں تین افراد کا قتل بھی ہوا اور اس سے متعلق ایک مقدمہ جیل انتظامیہ کیخلاف بھی درج ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *