نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پھر گرفتار کر لیا

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پھر گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے توشہ خانہ انکوائری میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ نیب ٹیم کچھ دیر پہلے ہی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ نیب نے توشہ خانہ انکوائری میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب لاہور پولیس بھی 9 مئی کے تین مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔ لاہور پولیس انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی اجازت ملنے کے بعد عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جانب سے عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانتیں خارج کر دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان کا ردِعمل آگیا

اس سے پہلے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہو ئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس سے بری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جج افضل مجوکا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سزا کالعدم قرار دی تھی اور پراسیکیوشن کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیں۔ عدالت نے روبکار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوسرے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اگر مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *