پاکستان کو شکست دیکر بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کو شکست دیکر بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل بھارت چیمپئنز نے جیت لیا۔ 

برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 156 رنز بنائے۔

شعیب ملک نے 41، کامران اکمل نے 24، صہیب مقصود نے 21 اور شرجیل خان نے 12 رنز بنائے۔

یونس خان اور عامر یامین 7، 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔ سہیل تنویر 19 اور شاہد آفریدی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے مقررہ ہدف چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے رابن اتھپا 10، امباتی رائیڈو50، گورکیرت سنگھ 34، یوسف پٹھان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان سکواڈ

کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، عبدالرزاق

بھارت سکواڈ

کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، راہول شرما

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *