فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت میں ڈیڈلاک ختم، ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخر

فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت میں ڈیڈلاک ختم، ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخر

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا، جس کے باعث پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دس روز کے لئے مؤخر کر دی۔

 حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر، 4 وفاقی وزرا نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا، جس پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی۔

حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو بلا لیا، حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہو گا۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ہڑتال ختم نہیں 10 روز کے لیے مؤخر کی جا رہی ہے، حکومتی کمیٹی نے تین روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا، آئندہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *