سابق امریکی صدر پر حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آ گیا

سابق امریکی صدر  پر حملہ،  ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آ گیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سیاسی ریلی کے دوران فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ مجھے ایک گولی ماری گئی تھی جو میرے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی ، ابتدائی طور پر انہیں لگا کہ یہ صرف معمولی ہے لیکن بعد میں جب انہوں نے کافی مقدار میں خون دیکھا تو انہیں چوٹ کی شدت کا احساس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے بجٹ کے بعد تعمیراتی میٹریل بھی مہنگا ہوگیا

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو طبی معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ٹرمپ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ان کی صحت اچھی ہے اور ایک مقامی اسپتال میں ان کا معائنہ کیا گیا۔

سابق صدر نے واقعے کے دوران فوری ردعمل اور حفاظتی اقدامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا امریکی سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ریلی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں وہ انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز، بیٹریاں اورانورٹر سستے ہو گئے

امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں،  فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر کو حصار میں لے لیا اور وہاں سے لے کر روانہ ہو گئے، جبکہ ٹرمپ پرفائرنگ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدرٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، ری پبلکن رہنماؤں نے عوام سے ڈونلڈٹرمپ کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *