ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ اظہر خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اکبرپورہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صحافی ملک حسن زیب کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ سےصحافی ملک حسن زیب جاں بحق ہوگئے ، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور سینیئر صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
مقتول صحافی کے بھائی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی نے فوری طور پر ڈی پی او نوشہرہ سے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی۔