جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے، بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، پی ٹی آئی کے حق میں عدالتی فیصلے آنے کے بعد جعلی فارم 47 والی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔ بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگلنے سے بھی نہیں کترا رہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2 دن سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی اسکرین پر بڑی چیخیں نکل رہی ہیں، جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کے اعلیٰ عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی سرکار نے اس سے قبل عزم استحکام جیسے اہم قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی اور اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ عدلیہ پر اثرانداز ہونا شہباز شریف کا پرانا وطیرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، متحد ہے اور رہے گی: بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار بچانے کے لیے جعلی ٹولہ کوئی بھی حد کراس کرسکتا ہے، ان کی شیڈول پریس کانفرنسسز کا مقصد ٹی وی سکرین پر قبضہ جمانا ہے، مقصد عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانا سمیت مخالف کی رائے دبانا ہے۔ انکا آخر میں مزید کہنا تھا کہ فارم 47 حکومت کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد اپنا انجام صاف صاف نظر آرہا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *