عمران خان جہاں ہیں اُنہیں وہی رکھنا مناسب ہے ،رانا ثناءاللّٰہ

عمران خان جہاں ہیں اُنہیں وہی رکھنا مناسب ہے ،رانا ثناءاللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہےکہ آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں اُنہیں وہیں رکھا جانا مناسب ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ طے ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان فتنہ فساد کے علاوہ کوئی کام کرنا گوارا نہیں کریں گے ۔ انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر قول و فعل سے انتشار اور افراتفری کی سیاست ثابت ہو رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کو مقدمہ لڑنے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے، بیرسٹر سیف

اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ رانا ثنا ءاللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے گرفتار کیا ہے تو کس نے عدالت جانے سے روکا ہے؟ ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہیں، کیا سانحہ 9 مئی ہم نے کیا تھا؟ ۔ انہوں نے ریاست کے خلاف اقدام کیا۔ رانا ثنا ءاللّٰہ نے کہا کہ (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *