وفاقی حکومت نےپاکستانی سفیروں کےبڑے پیمانےپرتباد لے کرنےپرغور کرنا شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت خارجہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ محمدسلیم کوکینیڈا میں ہائی کمشنربھیجنےپرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ظہیراسلم جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ پرکینیڈا میں عہدہ خالی ہونا ہے، عاصمہ ربانی کوفلپائن اورسلجوق مستنصرتارڑ کو انڈونیشیامیں سفیرلگانےپرغور کیا جا رہا ہے، سلجوق مستنصرتارڑہالینڈ میں پاکستانی سفیر تعینات ہیں۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کواہم یورپی ملک میں بھیجا جا رہا ہے، فیصل نیاز ترمزی کو مغربی ملک بھیجا جائےگا جب کہ سوئٹزرلینڈزمیں تعینات سفیر عامر شوکت کوقاہرہ مصر بھیجنے پرغورکیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات : لاہور پولیس عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی
ذرائع نے مزیددعو یٰ کیا ہے کہ مرغوب سلیم بٹ کی سوئٹزرلینڈ میں بطورسفیرتعیناتی کرنے کا امکان ہے، ڈاکٹرظفراقبال اگلےماہ رومانیہ سےکویت میں بطور سفیرجائیں گے۔