معلومات تک رسائی کمیشن شہریوں کو سہولت دینے میں ناکام

معلومات تک رسائی کمیشن شہریوں کو سہولت دینے میں ناکام

پشاور [سید زیشان]: خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن اور صوبائی محتسب کو متعدد بار درخواست دینے کے باوجود معلومات کا حصول دشوار ہو گیا 

معلومات تک رسائی کے قانون کے باوجود بھی عام شہریوں کو معلومات کا حصول ایک مشکل ترین امر کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ شہری کا انفارمیشن کمیشن اور متعلقہ ادارے کو بار بار درخواستوں کے باوجود معلومات نہ ملنے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شہری کے مطابق انہوں نے خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن اور صوبائی محتسب کو متعدد بار درخواست دی ہے کہ صوبائی محتسب میں بھرتیوں، ملازمین کو دی جانے والی ترقی، تخلیق کی گئی اسامیوں، عارضی بنیادوں پر تعینات ملازمین، کل آسامیوں کی تعداد اور گزشتہ 5 سالوں کے دوران خرچ کی جانے والی بجٹ سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔

مزید پڑھیں: عدت نکاح کیس، عمران خان اور بشری بی بی بری

درخواست گزار کے مطابق آئین کے شق 19A کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے 23 مئی 2024 کو صوبائی محتسب اور 14 جون 2024 کو انفارمیشن کمیشن میں معلومات حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔

تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے بعد بھی درکار معلومات فراہم نہیں کی جارہیں اس لئے نہ صرف معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلکہ ان معلومات کو انفارمیشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے تاکہ لوگوں کو آسانی ہو اور عدالت اس معاملہ میں کوئی ایس فیصلہ صادرکریں جو عدالت کو مناسب ہو۔

مزید پڑھیں: آج اور کل پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

یہ درخواست نعیم خٹک ایڈووکیٹ پشاور ہائی کورٹ میں علی عظیم افریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کرینگے۔علی عظیم افریدی ایڈووکیٹ کے مطابق انفارمیشن کمیشن کا ادراہ صرف برائے نام ادارہ ہے اور حقیقت میں یہ معلومات کی فراہمی میں ناکام ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *