محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں میں 18سے 21جولائی تک تیز بارش کا اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 18 سے 21 جولائی تک ملک میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے دوران بارش کا امکان ہمیشہ رہتا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کاپی ٹی آئی پر پابندی لگانے، عمران خان،عارف علوی اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلانے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ 18سے 20 جولائی تک پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے 18 سے 20 جولائی تک کراچی، تھرپارکر اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 19 جولائی کو کراچی میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آج صوبے کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔