9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ضمانتیں منظور

9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9مئی کو ن لیگ ہائوس جلانے اور گلبرگ جلائو گھیرائو کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ سوموار کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا یا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ن لیگ ہائوس جلانے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی جبکہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلائو گھیرائو کیس میں ضمانت منظور کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری کو روک دیا

ملزمان کیخلاف مقدمات تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹائون میں درج ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں فواد چوہدری، حافظ فرحت عباس ، واثق قیوم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر وکلا تیاری کر کے آئیں، کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *