پی ٹی آئی کے کتنے ارکان نے بیان حلفی جمع کروادیئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ٹی آئی کے کتنے ارکان نے بیان حلفی جمع کروادیئے؟  تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 41 میں سے 38 ارکان نے بیان حلفی جمع کروا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ بیرون ملک ہونے کے باعث باقی 3 ارکان نے بذریعہ واٹس ایپ بیان حلفی بھیجے، عامر ڈوگر اور محبوب سلطان نے واٹس ایپ پر بیان حلفی بھیجنے کے ساتھ اصل ڈاکیومنٹ فارن آفس کے ذریعے بھی بھجوائے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق تینوں ارکان اس وقت ملک سے باہر ہیں۔ تینوں ارکان کے بیان حلفی جمعرات کو الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خواتین اور اقلیتوں کی نئی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

خواتین کی نئی لسٹ بنانے کے لیے کنول شوزب اور زرتاج گل کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، کنول شو زب نئی لسٹ بیرسٹر گوہر کے پاس جمع کروائیں گی جس پر بانی تحریک انصاف سے منظوری لی جائے گی، نئی فہرست کی بانی پاکستان تحریک انصاف سے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *