گوجرانوالہ میں چینی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے دیگر میٹھے پکوانوں کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔
چینی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو 120 روپے سے بڑھ کر 150 روپے ہوگئی ہے۔ اس اچانک اضافے نے صارفین کو پریشان کر دیا ہے، اور تھوک فروشوں نے قیمتوں میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ دریں اثنا مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے شہریوں میں پریشانی پائی جاتی ہے۔ سرکاری نرخوں کے مطابق گزشتہ روز 39 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 591 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ آٹھ دنوں میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 138 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کی فی من قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی ، آٹا بھی سستا
دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخوں کا اعلان کیا ہے جن میں آلو (105 روپے فی کلو)، ٹماٹر (175 روپے فی کلو)، پیاز (83 روپے فی کلو)، ہری مرچ (85 روپے فی کلو)، ادرک (630 روپے فی کلو)، لہسن (350 روپے فی کلو)، کھیرا (65 روپے فی کلو)، میتھی (130 روپے فی کلو) شامل ہیں۔ بینگن (70 روپے فی کلو)، پھول گوبھی (110 روپے فی کلو) اور شلجم کا ریٹ 90 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
دیگر قیمتوں میں شملہ مرچ (105 روپے فی کلو)، لیموں (305 روپے فی کلو)، مٹر (300 روپے فی کلو)، لوکی (220 روپے فی کلو)، چینی گاجر (80 روپے فی کلو)، کریلا (95 روپے فی کلو)، کالا انگور (295 روپے فی کلو)، آڑو (200 روپے فی کلو)، خوبانی (205 روپے فی کلو)، تربوز (95 روپے فی کلو) شامل ہیں۔ فالسا (280 روپے فی کلو)، لیچی (560 روپے فی کلو) اور جامن (190 روپے فی کلو)، کیلا (فرسٹ گریڈ) کی سرکاری قیمت135روپے فی درجن ہے۔