مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملہ، 4 پاکستانی شہید

مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملہ، 4 پاکستانی شہید

عمان کے شہر مسقط کی وادی کبیر میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر دہشت گردانہ حملے میں چار پاکستانیوں سمیت متعدد لوگ شہید ہو گے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک عمان کے شہر مسقط میں آج امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر دہشت گردانہ حملے میں دو پاکستانیوں سمیت متعدد لوگ شہید ہو گے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان میں ہمارا سفارت خانہ چار  شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں نواز شریف نے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پراجلاس طلب کر لیا

عمان میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی ہسپتالوں کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عمانی حکام کو محرم الحرام کے اس مقدس مہینے میں اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *