گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

سولر صارفین کیلئے اچھی خبر، لیسکو کی جانب سے گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لیسکو نے گرین میٹر پر عائد کی گئی پابندی ہٹا دی۔ لیسکو کی جانب سے جلدبازی میں گرین میٹر پر پابندی لگائی گئی تھی، مارکیٹ میں گرین میٹر کے متبادل اے ایم آئی میٹر دستیاب نہیں ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ آئندہ کئی ماہ کے اے ایم آئی میٹر دستیاب نہیں ہوں گے۔ گرین میٹر پر عائد پابندی کے بعد اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا تھا۔ گرین میٹر 35 ہزار جبکہ اے ایم آئی میٹر 63 ہزار روپے میں دستیاب تھے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ملک میں بجلی بلوں کیلئے نیا میٹرنگ نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

دوسری جانب کراچی سولر پینلز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اذہان کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 35 روپے فی واٹ کمی ہوئی ہے۔ اذہان نے کہا کہ گزشتہ ماہ لیتھیم بیٹریوں کی عالمی قیمت میں بھی 10 فیصد کمی آئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ انورٹر پر کوئی ٹیکس نہیں ہے جس کے نتیجے میں ان کی قیمت میں بھی 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *