موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ، تفصیل جانیے

موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ، تفصیل جانیے

بجٹ کے بعد ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کی لہر دیکھنے میں آئی، جیسے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ہی موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مقامی سطح پر تیار ہونیوالے سستے موبائل فونز کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور کی موبائل فون کی خریدوفروخت کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں ان دنوں گاہکوں اور دکانداروں کے مابین تکرار کے مناظر زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں کیونکہ رواں ہفتے سے 18 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70، ہنڈا سی ڈی70 ڈریم کی قیمت کیا؟

دکاندار کہہ رہے ہیں کہ جی نیا ٹیکس لگا ہے۔ حکومت سے جا کر پوچھیں۔ دوسری جانب تاجر بھی اس فیصلے سے نالاں ہیں، رپورٹ کے مطابق بجٹ میں لگائے جانے والے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے بعد موبائل فون مارکیٹ میں موبائل فونز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔جس کے مطابق 25 ہزار روپے مالیت تک کا فون اب چار ہزار روپے مہنگا ہو چکا ہے اور اس کی نئی قیمت 29 ہزار روپے ہے۔ 50 ہزار روپے والے فون پر 9 ہزار روپے ٹیکس لگ چکا ہے اور اس کی نئی قیمت 59 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

اگر بات کریں ایک لاکھ روپے والے فون کی تو اس پر 18 ہزار روپے کا جی ایس ٹی ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار روپے ہے۔ اس سے اوپر ڈیڑھ لاکھ روپے والے فون پر 27 ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے اور اب اس کی قیمت 1لاکھ 78ہزار روپے ہو چکی ہے۔ جبکہ دو لاکھ والا فون اب 2لاکھ اور 38 ہزار روپے کا ہو چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *