پنجاب کے مختلف اضلاع میں عاشورہ کے جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے 7490 جدید کیمرے نصب کیے گے ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر کے 36 اضلاع سے کیمروں کی لائیو فیڈ لی جا رہی ہے اور بہتر سیکوریٹی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کی مدد سے کیمروں کی لائیو فیڈ محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہے جس سے صوبے بھر کے جلوس اور مجالس کی مانیٹیرنگ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملہ، 4 پاکستانی شہید
اس کیساتھ ساتھ تمام اضلاع میں قائم کردہ سنٹرل کنٹرول رومز میں بھی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور ڈویژن میں عاشورہ کی مانیٹرنگ کیلئے 2067 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 1072 اور گجرانوالہ ڈویژن میں 863 کیمرے نصب کیے گے ہیں۔
ملتان ڈویژن میں 750 جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں 734 خصوصی کیمرے مانیٹرنگ کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔عاشورہ کیلئے سرگودھا ڈویژن میں 562 اور ساہیوال ڈویژن میں 514 کیمروں کی تنصیب سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ فیصل آباد ڈویژن 476 اور بہاولپور ڈویژن میں 452 جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق تھری ٹئیر سکیورٹی دی گئی ہے۔ فیلڈ فورسز کی تعیناتی مکمل اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پوری طرح مستعد ہیں۔