بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی ہیلتھ سینٹر پر دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے دس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا ء کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں فوج کے افسران، عوام، شہدا کے رشتہ داروں اور جوانوں نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے ہیں جہاں انہیں مکمل فوجی اعزازکے ساتھ انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔
جن شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے ان میں بنوں چھائو نی کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد عمر: 44 سال، ساکن: ضلع پونچھ، آزاد جموں و کشمیر ، حوالدار ضلال، حسین عمر: 39 سال، رہائشی: ضلع خوشاب ، حوالدار شہزاد احمد عمر: 28 سال، رہائشی: ضلع نیلم، اے جے کے ، سپاہی اشفاق حسین خان عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد ، سپاہی سبحان مجید عمر: 22 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد آزا دجموں وکشمیر ، سپاہی امتیاز خان عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع کرک ، سپاہی ارسلان اسلم عمر: 26 سال، رہائشی: پاکستان آرمی کے ضلع بہاولپور اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی عمر: 34 سال، رہائشی: لکی مروت شامل ہیں۔
جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والو ں میں نائب صوبیدار محمد فاروق شہید عمر 44 سال, ساکن ضلع نارووال اور سپاہی محمد جاوید اقبال شہید عمر 23 سال، ساکن ضلع خانیوال شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی شہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔