راولپنڈی میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے پیش نظر مرحلہ وار موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے پیش نظر مرحلہ وار موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی پولیس کے مطابق مرکزی جلوس برآمد ہوتے ہیشہر میں مرحلہ وارموبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس کے پیش نظر مرحلہ وار موبائل فون سروس کو معطل رکھا جائے گا۔جلوس کے روایتی راستوں پر پولیس جیمرز گاڑیاں موجود رہیں گی۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مکمل طور پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔کمیٹی چوک، فوارہ چوک، ڈنگی کھوئی، چار نمبر چونگی، جامع مسجد روڈ اور اقبال روڈ پر سروس معطل رہے گی۔جلوس کے اختتام پر موبائل فون سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔ صورتحال کے پیش نظر مزید علاقوں میں بھی سروس معطل کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: نوویں اور دسویں محرم الحرام پر پنجاب کے کن کن شہروں میں موبائل سروس بند ہو گی

دوسری جانب راولپنڈی میں10 محرم الحرام کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *