مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر پابندی کے بارے میں عجلت سے گریز کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام سے جاری کیے گئے بیان میں مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق چوہدری شجاعت حسین کا موقف واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی اپنے رویہ پر غور کرنا چاہیے۔
موجودہ حالات میں ملک انتہاء پسندی کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا۔ مصطفیٰ ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت اور پوزیشن اپنی ذمے داریاں ادا کرنی چاہئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہوا، اسحاق ڈار
حکومت اور اپوزیشن کو آپس میں لڑائی کرنے کے بجائے اپنی توجہ ملکی معیشت اور عوامی مسائل پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں معاشی و سیاسی استحکام کی خاطر انا کی سیاست ترک کریں، حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔