پاکستان میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا

پاکستان میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا

کیا پاکستان میں ٹویٹر کی طرح فیس بک بھی بند ہو گئی ہے ، سوشل میڈیا پرصارفین نے سوالوں کا انبار لگا دیا۔پاکستانی صارفین کو فیس بک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، کئی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) منگل اور بدھ کو اس پلیٹ فارم سے رابطہ قائم کرنے سے قاصر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا ٹوئٹر کی طرح ملک میں بھی فیس بک کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ لوگوں نے اس معاملے کی اطلاع دینے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس سمیت دیگر کا سہارا لیا ، کچھ نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا حکومت نے ٹویٹر کی طرح فیس بک پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے بھی پاکستان میں فیس بک کے ساتھ کسی بھی مسئلے کی اطلاع نہیں دی گئی ۔، کچھ صارفین نے ویب سائٹ سروس معطل ہونے کی اطلاع دی ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ ایپ جزوی طور پر ان کے موبائل پر کام کر رہی ہے لیکن ڈیسک ٹاپ پر رسائی ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے میزان بینک نے بڑی آفر لگا دی

اس سے قبل پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیس بک اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی تجویز دی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔ رپورٹس کے باوجود ، میٹا کے اسٹیٹس ڈیش بورڈ نے فیس بک لاگ ان کے ساتھ کوئی معلوم مسئلہ نہیں دکھایا۔

اس بندش کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور صارفین فیس بک یا متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ بیان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *