جعلی اے ایس پی بن کر سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں

جعلی اے ایس پی بن کر سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں

ملزم نے خود کو ایف ائی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کیا، پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ لاہور میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ایف ائی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایف ائی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالے رنگ کے ویگو ڈالے میں دو جعلی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں گھوم رہا تھا۔

دوران گشت ستو کتلہ پولیس نے ملزم کی گاڑی اور مشکوک حرکات دیکھ کر ملزمان سے پوچھ گچھ کی، ملزم نے پولیس کو اپنا تعارف ایف ائی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کروایا، جو پولیس کے چیک کرنے پر جعلی نکلا۔

مزید پڑھیں: ‏فیصلہ ہوگیا ہے کہ عمران خان یاپی ٹی آئی اب پاکستان کے ساتھ اکٹھے نہیں چل سکتے، منیب فاروق

ملزم اس سے قبل جعلی اے ایس پی کا یونیفارم پہن کر پولیس اسٹیشنز جا کر پولیس اہلکاروں پر رعب جماتا تھا۔  ملزم نے اس سے قبل جعلی اے ایس پی بن کر شہریوں کو ڈراتا اور لوٹتا تھا پولیس نے جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنوں کنٹونمنٹ اور ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے 10 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *