انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ دس بالرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ سرفہرست جبکہ بھارتی سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ کا تیسرا اوربابراعظم اور محمد رضوان چوتھے اور پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔بھارت کے یشوسی جیسوال لمبی چھلانے لگاتے ہوئے چار درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔
شائقین کرکٹ کیلئے افسوسناک بات یہ ہے کہ ٹی ٹونٹی کے ٹاپ دس بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ ٹی ٹونٹی بالرز میں سرفہرست عادل رشید ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اس فہرست میں چودویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل رائونڈرز میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے۔ جبکہ بھارتی آل رائونڈر ہاردیک پانڈیا چار درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔فہرست میں مارکوس اسٹوئنس ،سکندر رضا ،شکیب الحسن اور محمد نبی کی رینکنگ میں ایک ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

