آپریشن کے نام پرعوام کی زندگی سے کھیلنا بند کیا جائے، مولانافضل الرحمان

آپریشن کے نام پرعوام کی زندگی سے کھیلنا بند کیا جائے، مولانافضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق سینیٹر ہدایت اللہ شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، ان سے اور انکے بھائی ڈاکٹرعنایت اللہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سربراہ جمعیت علما ئے اسلام نے ہدایت اللہ شہید کی مغفرت اور انکے درجات بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی ۔

یہ بھی پڑھیں:رؤف حسن پارٹی کارکنان و رہنماؤں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کے جان و مال کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر عوام کی زندگی سے کھیلنا بند کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *