سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے دورہ سری لنکا کیلئے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سری لنکا کے آئندہ شیڈول دورے کے لیے موجودہ بھارتی کپتان ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریہ کمار یادیو کو ہندوستان کا نیا ٹی 20 کپتان مقرر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوریہ کمار سابق کپتان روہت شرما کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد ٹی 20 سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہاردک ٹی 20 ورلڈ کپ میں روہت کے نائب تھے۔

انہوں نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کی قیادت کرنے کے علاوہ تین ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی قیادت کر رکھی ہے۔ ہاردک 50 اوور کے ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ آئی پی ایل 2024 کے آغاز تک کھیل سے دورتھے۔

وہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں واپس آئے تھے۔ پانڈیا نے 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک بھارت کیلئےکھیلے گئے 79 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے صرف 46 میں حصہ لیا ۔ اس دوران سوریہ کمار ممبئی کی کپتانی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی

انہوں نے گزشتہ نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہندوستان کی قیادت بھی کی تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی 20 میچز کے ساتھ تین ون ڈے انٹر نیشنل میچز بھی کھیلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *