امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے اپنی تمام تر سیاسی مصروفیات ترک کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 81سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات کو ترک کر دیا ہے ۔

توقع کی جارہی تھی کہ جو بائیڈن آج رات لاس ویگاس میں گروپ کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ دوسری طرف وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمان سے یمن تیل لے جانیوالا جہاز سمندر میں اُلٹ گیا، عملہ لاپتہ

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *