عمران خان کب تک جیل رہیں گے؟ عالمی ادارے کی بڑی پیش گوئی

عمران خان کب تک جیل رہیں گے؟ عالمی ادارے کی  بڑی  پیش گوئی

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت 18ماہ تک برقرار رہے گی اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا کوئی امکان نہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے اور پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی،فچ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہترین استعمال شدہ کاریں جو آپ پاکستان میں 20 لاکھ سے کم میں خرید سکتے ہیں

فچ نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے پیش گوئی کر دی ۔ رپورٹ میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں بھی زیر حراست ہی رہیں گے۔فچ نے رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان میں ہونے والے جنرل انتخابات 2024میںکامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہر وں سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

فچ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے ، وفاقی بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی آئے گی۔ مالی سال کے ختم ہونے تک شرح سود 14 فیصد تک آنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے کیونکہ پاکستان مالیاتی خسارے کو 4۔7سے کم کر کے 7۔6فیصد پر لانا چاہتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *