پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کائونٹ ڈائون ہو گا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف 70 فیصد پاکستانیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور سپریم کورٹ کا چار ایڈہاک ججز کی تقرری کا فیصلہ متعصبانہ اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عطاء اللہ تارڑ نے فوج اور وزیراعظم کی سوچ کے مطابق پریس کانفرنس کی تھی، عامر الیاس رانا کا دعوی
انہوں نے ایک ساتھ چار ایڈہاک ججوں کی تقرری کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزاد عدلیہ کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے اور کہا کہ وقت بہت اہم ہے۔