خیبرپختونخوا حکومت نے کل اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا

خیبرپختونخوا حکومت نے کل اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور(سید ذیشان کاکاخیل) گورنر خیبر پختونخوا کی غیر موجودگی میں صوبائی اسمبلی کے 40 ممبران نے کل اجلاس کے لیے ریکوزیشن پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کل بروز جمعہ جولائی 19 کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا صوبے سے باہر ہونے کی وجہ سے حکومت نے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ‏فیصلہ ہوگیا ہے کہ عمران خان یاپی ٹی آئی اب پاکستان کے ساتھ اکٹھے نہیں چل سکتے، منیب فاروق

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ 40 ممبران اسمبلی نے کل اجلاس طلب کرنے کے لیے ریگوزیشن پر دستخط بھی کردیا ہے۔افتاب عالم ایڈووکیٹ کے مطابق کل بروز جمعہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی خواہش ہے جس کے لئے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *