خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ٹرینی داکٹرز کی پریس کانفرنس

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ٹرینی داکٹرز کی پریس کانفرنس

(حسام الدین)

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ٹرینی ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ٹرینی ڈاکٹرز 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ٹرینی ڈاکٹر ز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کرپشن کیلئے بنایاُگیا ہے ایڈہاک پر بھرتی ڈاکٹرز نے حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات کرتے ہوئےکہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ

،ٹرینی ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر عمار نے پریس نفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 195 ٹی ایم اوز کو گزشتہ 6 ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک ہی دفتر میں سیکرٹری اور وزیر صحت ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں ، حکومت نے ابھی تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، ٹرینی ڈاکٹرزنےکہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے سامنے ہمارا اس وقت دھرنا جاری ہے، حکومت کہتی ہے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں تو  ہیں پھر 700 سے زائد لوگوں کو کیسے انڈکشن دیا، ہم 24 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں  لیکن ہمیں پیسے نہیں دئیے جارہے، ابھی تک ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو بھرپور احتجاج کرینگے ،

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

وزیرصحت قاسم علی شاہ نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں آپ کے مسائل حل کرینگے۔ان کے کہنے پر ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے ہمیں تنخواہیں دی جائیں ،مشیر خزانہ .مزمل اسلم نے ہمیں کہا کہ ایک روپیہ نہیں دینگے کورٹ چلے جائیں..

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *