صنم جاوید کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے چیمبر آمد اور تحریک انصاف کے قائدین سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ نے پارلمینٹ میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور تحریک انصاف کی دیگر قائدین سے ملاقات کی۔عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، اور آپکی بہادری پارٹی کے دیگر کارکنان کے لیے مشعل راہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور پارٹی کا ہر کارکن آپ اس بہادری کا معترف ہے،
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کتنے ماہ تک برقرار رہے گی؟فچ نے پیشگوئی کردی
صنم جاوید نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جہدو جہد جاری رکھوں گی، اور لیڈرشپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکرگزار ہوں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ آپ کے اہل خانہ نے چودہ ماہ تک قربانی دی مشکل وقت سہا، بہترمستقبل کیلئے دعا گوہ ہوں،
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہو گا، بیرسٹر گوہر