محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق نئی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں صبح کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہوائوں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ خیبرپختونخو اکے علاقوں دیر، چترال ، سوات ، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ ، شانگلہ ، بٹگرام ،بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

اسی طرح صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پرآندھی،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم لسبیلہ، خضدار، آوران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اورقلات میں تیز ہواؤں،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام،رات کے دوران سکھر، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران دادؤ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں ہلکی بارش اوربونداباندی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *