قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 09 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا, جنیں آج رات ابو ظہبی سے لاہور منتقل کیاجائیگا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کے مشترکہ آپریشن میں پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری مطلوب مجرموں کو آج رات ابو ظہبی سے لیکر لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی، گرفتار اشتہاریوں میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس ، نجیب اللہ، صدام حسین شامل ہیں محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود بھی گرفتار اشتہاریوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ترجمان پنجاب پولیس اشتہاری محمد رفیق شہریوں کے قتل، دہشت گردی کے مقدمات میں 2011ء سے ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری طارق محمود شہری کے قتل کے مقدمہ میں 14 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری عرفان اصغر بیوی کے قتل کرکے لاش غائب کرنے کے جرم میں تھانہ بڈیانہ سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری فرحان نزاکت 02 سال سے قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ پولیس کو 16 سالہ لڑکے کے قتل میں مطلوب تھا، اشتہاری ثمر عباس عارفوالہ میں شہری کے قتل میں پاکپتن پولیس کو 03 برس سے مطلوب تھا، اشتہاری نجیب اللہ شہری کے قتل میں ڈیرہ غازی خان پولیس کو 10 برس سے مطلوب تھا، اشتہاری صدام حسین بھکر پولیس کو 2018ء سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اشتہاری محمد ثاقب اقدام قتل کے مقدمہ میں 01 سال سے پسرور سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری محمد عثمان شہری کے قتل کے مقدمہ میں 04 سال سے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا، رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی،پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا،
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے کل اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا
انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم 09 اشتہاریوں کو لے کر متحدہ عرب امارات سے روانہ، رات آٹھ بجے لاہور پہنچے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ قانونی مراحل مکمل کرکے تمام اشتہاریوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آئی جی پنجاب کی اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لایا جائے گا ۔

