بھارتی کرکٹرہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

بھارتی کرکٹرہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

بھارت کے معروف کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اپنی اہلیہ تاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ 4سال اکھٹےرہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد کے لیے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ اس میں ڈال دیا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ علیحدگی کا فیصلہ مشکل تھا ۔

اپنے بیٹے آگستیا کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگیوں کا مرکز رہے گا ۔ اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اس کی خوشی کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

بھارتی کھلاڑی نے فینز سے راز داری رکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال اور سپورٹ رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھی ایسا ہی بیان انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *