بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جیل میں ہونے والی ملاقاتوں اورٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما ء نیوزکا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ ستمبر 2023 سے جولائی 2024 تک مجموعی طور پر عمران خان سے 1635 افرادنے ملاقاتیں کی ہیں یعنی سال کے 365دنوں میں فی روز ان کی چھ لوگوں سے ملاقات ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں عدلیہ پر جب بھی یلغار ہوئی کالا کوٹ میدان میں آیا ہے: سردار لطیف کھوسہ کی پریس کانفرنس
اس کے علاوہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں، ان میں فیملی سے 88،وکلاء سے 223،سیاسی دوستوں سے 119، فیملی / سپیشل ڈاکٹرزسے14 ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ عدالت میں 1181 ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وکلاء 591 ،فیملی 273 ، میڈیا نمائند وں 317 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود قریشی کواڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل لاہورمنتقل کردیاگیا
واٹس ایپ پر بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے 13 بار بات کروائی گئی ۔ عدالت میں 1181 ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وکلاء 591، فیملی 273، میڈیا نمائندے 317 شامل ہیں۔اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے 13 مرتبہ بات کروائی گئی ۔