عمران خان سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار، وہ بدلے پر یقین نہیں رکھتے،مسرت چیمہ

عمران خان سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار، وہ بدلے پر یقین نہیں رکھتے،مسرت چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، ان کی نظر آگے ہے، وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ، لوگ خود کشیان کر رہے ہیں ،ان کے پاس بجلی کے بل دینے کے پیسے نہیں، اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو کیا ہوگا؟۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ملک کے حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، لوگوں نے اپنے بچوں کو سکولوں سےاٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی

آج لوگوں کے پاس بل ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں پاکستان کی سلامتی ،آئین اور سپریم کورٹ کے لیے دعا کریں، سپریم کورٹ ہی اس ملک کا واحد سہارا اور آسراہے، ہم سب کچھ برداشت کر کے بھی اب صرف دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عوام کو ناانصافی سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو تو خود ان کے بھائی اور بیٹی نے سیاست سے نکال دیا ہے، اب ہی ہوش کے ناخن لے لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *