اسلام آباد تھانہ سنبل کے علاقے جی-15 میں پولیس اور کار لفٹرز گینگ میں فائرنگ کے نتیجے دو کار چور زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کارچوروں نے گزشتہ روز لوہی بھیر کے علاقے سے گاڑی چوری کی تھی۔ ملزمان نے چوری کی گئی گاڑی جی 15 کے علاقے میں کھڑی کردی تھی۔پولیس نے گاڑی کو ٹریس کرکے علاقہ میں سادہ کپڑوں میں پولیس تعینات کی۔چار کار چور علی الصبح دوسری گاڑی میں چوری شدہ گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے لگے۔تو اسی دوران پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس سے کراس فائرنگ کے نتیجے میں دوکارچور عمران اور وسیم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے گے،
یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ، 2جاں بحق27 زخمی، تصدیق ہو گئی
پولیس نے موقع سےآلات کارچوری اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران فائرنگ سے محفوظ رہے۔ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی پولیس ٹیموں کی کار لفٹرز گینگ کے خلاف موثر کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے متحرک انداز میں آگے بڑھ رہی ہے تاکہ جڑواں شہروں سے جرائم پیشہ عنصر کا خاتمہ کیاجا سکے

