پنجاب : مختلف شہروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا کتنے میں ملے گا؟نیا ریٹ سامنے آگیا

پنجاب : مختلف شہروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا کتنے میں ملے گا؟نیا ریٹ سامنے آگیا

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹا مختلف ریٹ پر دستیاب ہے۔

بلال یاسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب دستیاب ہے ، سیالکوٹ اور فیصل آباد: 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔  گوجرانوالہ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 840 ، گجرات اور ساہیوال میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں دستیاب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس ، عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بری

اسی طرح سرگودھا اور ملتان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ مظفر گڑھ، خانیوال اور بہاولنگر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں دستیاب دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں مل رہا ہے ۔
وزیر خوراک پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *