(حسام الدین)
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں جنرل نشستوں کیلئے خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹ نہ دینے پر جمعیت علما ء اسلام (س)،جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین کو عام انتخابات میں جنرل نشستوں کیلئے 5 فیصد ٹکٹ نہ دینے پر جمعیت علما ء اسلام (س)،جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹسیز جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 206 پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس 25 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل، تحریک لبیک کے سعد رضوی، سلیمان خیل قبائل مومنٹ کے حاجی گل میر خان ،پاکستان راہ حق کے محمد ابراہیم ، جمعیت علماء پاکستان ( نورانی ) کے ڈاکٹر صاحبزادہ عبدالخیر ، جمعیت علما ء اسلام س کے مولانا حامد الحق ، ،عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کےاسفندیار ولی ، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز ،پاکستان نظریاتی پارٹی کے شہیر حیدر ، مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے محمد صادق اور جمعیت علما ء پاکستان ٹی( امام نورانی ) کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 25 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔