حکومت پنجاب کا 200 سے500 یونٹ والے صارفین کو سولر پینل دینے کی تجاویز

حکومت پنجاب کا 200 سے500 یونٹ والے صارفین کو سولر پینل دینے کی تجاویز

حکومت پنجاب نے 200سے500یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر پینلز دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور شروع کر دیا۔

مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کی زیر صدار اجلاس میں سولرپینلز کی قسط کی مالیت اور اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 200سے 500یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو سولر پینلز کی فراہمی کیلئے کیٹگری 2میں رکھنے کی تجویز پر غور کیا گیا ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی 14اگست کو کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سولرنیٹ میٹرنگ صارفین پرفیکس چارجز سمیت 8 تجاویز تیار 

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مفت بجلی اور آف گرڈ صارفین کے لیے سولر سسٹم کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ کو 50 اور 100 میگاواٹ بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کی تعداد کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2.6 ملین آف گرڈ گھروں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کیا جاسکتا ہے ، جس کا ابتدائی ہدف 500،000 گھرانوں کا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *