ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
سونا 1 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔ جبکہ 10گرام سے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی، 2لاکھ 14 ہزار 335 روپے کا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کم ہوکر 2380 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2400 ڈالر فی اونس ہے۔
مہنگائی کی شرح میں اضافہ
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 76فیصد مزید بڑھ گئی ، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24اعشاریہ 36فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29اشیا ضروریہ مہنگی اور 5کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 38روپے 29پیسے اضافہ ہوااور قیمت بڑھنے کے بعد 412روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی، رواں ہفتے ہی پیٹرول فی لیٹر10روپے ، انڈے فی درجن 6روپے 78پیسے اور لہسن فی کلو گرام 10روپے 42پیسے مہنگا ہوا۔