پاکستان میں ٹویٹر اور فیس بک کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا

پاکستان میں ٹویٹر اور فیس بک کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے میں دشواری پیش آنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹویٹر کی بندش اور فیس بک سلو ڈائون ہونے کے بعد ڈیٹا صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر، دستاویز بھیجنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور ڈاکومنٹ ڈاؤنلوڈنگ نہیں ہو رہی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی سہولت، دلچسپ نیا کیمرہ فیچر متعارف

بتایا جارہا ہے کہ تھری جی ، فور جی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔گزشتہ روز سے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش ہیں۔اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا موقف سامنے آیا ہے کہ صارفین کی جانب سے مشکلات پر کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *