بھارت میں مقیم سکھ برادری کے لیے خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس پیش رفت کا اعلان سکھ فار جسٹس کی جانب سے کیا گیا، جبکہ سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
خالصتان کے 40ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے لیے تحریک جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مودی کا گھمنڈ خاک میں ملایا،فیلڈ مارشل اس وقت دنیا میں امن کیلئے سب سے توانا آواز ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالصتان ریفرنڈم مہم اب پنجاب سے نکل کر عالمی سطح کی تحریک بن چکی ہے اور اس مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ1986میں دی جانے والی قربانیاں اب رنگ لانے کے قریب ہیں اور2026 کو ہم ایک اہم سال کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔