خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی کا وزیر اعلیٰ کو اہم مشورہ

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی کا وزیر اعلیٰ کو اہم مشورہ

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے امن و امان کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کیا مشورہ دیا۔

“موجودہ صورتحال میں یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ عوام اور اداروں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء قائم ہو چکی ہے.” “اداروں میں لوگ کہاں سے آ رہے ہیں، یہ سب لوگ بھی سول سوسائٹی سے اداروں میں جاتے ہیں تو جس دن سول سوسائٹی نے یہ فیصلہ کر لیا کہ ہم اپنے بچے نہیں دیں گے تو تب دفاع کے لیے کوئی بندوق اٹھانے والا بھی نہیں ہو گا تو صورتحال مزید خراب ہو جائے گی جو کہ بحیثیت پاکستانی ہم کبھی ایسا نہیں چاہتے. ”

“تجویز دیتا ہوں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہر ریجن میں ایک کمیٹی قائم کریں جس میں وہاں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، اس علاقے کےایجنسی و فوجی سربراہان، انتظامیہ و پولیس سربراہان آپس میں بیٹھیں اور پندرہ دن کے اندر اس صورتحال کا حل نکالیں.”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *