وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج ، درخواست سمات کیلئے مقرر

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج ، درخواست سمات کیلئے مقرر

الیکشن ٹریبونل میں لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کرنے والی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریبونل کے جسٹس انور حسین درخواست کی سماعت 22 جولائی کو کریں گے۔ ملک ظاہر عباس نے این اے 127 میں عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔ ملک ظاہر عباس نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ عطا تارڑ فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار گئے اور فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے میزان بینک نے بڑی آفر لگا دی

واضح رہے کہ عطا ء تارڑ 98 ہزار 210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ملک ظاہر عباس 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسی حلقے سے انتخاب لڑا اور 15,005 ووٹ حاصل کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *